جرائم پیشہ لوگوں کیلئے بھلوال کی زمین تنگ کردی جائے گی جماعت اسلامی کو یقین دھانی

 جرائم پیشہ لوگوں کیلئے بھلوال  کی زمین تنگ کردی جائے گی  جماعت اسلامی کو یقین دھانی

بھلوال(نمائندہ دنیا )منشیات فروشوں کے خلاف اور حالیہ خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور بڑھتی ھوئی وارداتوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت میں ناصر محمود رانجھاْ، طارق گجر مرزا قمر عباس شامل تھے۔

 ڈی ایس بھلوال شاہد عنایت بھٹی سے ملاقات کی اس موقع پر تھانہ سٹی بھلوال کے ایس ایچ او حسنات احمد بھی موجود تھے وفد نے بھلوال میں منشیات کی فروخت میں دن بدن اضافہ اور چوری کی وارداتوں کے عام ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور ان جرائم پیشہ لوگوں کا قلع قمع کرنے پر زور دیا اس موقع پر ڈی ایس پی بھلوال شاہد عنایت بھٹی اور ایس ایچ او سٹی بھلوال حسنات احمد نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان جرائم پیشہ لوگوں کیلئے بھلوال کی زمین تنگ کردی جائے گی اور ان کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد نے ڈی ایس پی بھلوال اور ایس ایچ او سٹی بھلوال کو اپنی طرف سے بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔  

آپ کے اچھے اقدام میں آپکے ساتھ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...