گلی ایک بار پھر پانی سے بھر گئی راستے بند
میانوالی (نامہ نگار)گلی ساندانوالی کندیاں کے مکینوں کا احتجاج اور انتظامیہ کی طفل تسلیاں بھی کام نہ آئیں۔
محلے کے سیوریج کے پانی کی کہیں بھی نکاسی نہ ہونے سے گلی ایک بار پھر پانی سے بھر گئی راستے بند ہو گئے شہریوں و اہل محلہ کی اس گلی میں آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ہے کچھ عرصہ قبل بھی حالات سے مجبور ہو کر اہل محلہ نے مین جرنیلی شیر شاہ سوری کندیاں چشمہ روڈ بلاک کر دیا تھا مگر انتظامیہ کے مذاکرات کے بعد روڈ کھول دیا گیا تھا لیکن ان کا وعدہ ابھی تک ایفا نہ ہو سکا اور صورتحال جوں کی توں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments