کھرل میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ چک71 جنوبی کی تقریبات کا سلسلہ جاری
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)رائے عادل سلطان کھرل میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ چک71 جنوبی کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد بھی میچز سے لطف اندوز ہو رہی ہے ۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حسن کھرل نے کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کا اہم ذریعہ ہیں، جو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم رائے عادل سلطان کھرل ایک شریف النفس اور ملنسار انسان تھے ، جن کی یاد میں یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین عدنان حسین،اور رائے علی کھرل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments