چیئرمین بورڈ کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ

چیئرمین بورڈ کا یونیورسٹی  آف سرگودھا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا عباس حیدر گوندل نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تحقیقی، تعمیراتی اور مختلف پراجیکٹس پر گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر نے چیئرمین بورڈ کو بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی گذشتہ تین برس میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر علمی افق کا ایک روشن ستارہ بن چکی ہے اور تحقیقی کے شعبہ میں ملک بھر کی صفِ اوّل کی جامعہ ہے ۔ وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی صرف ڈگری دینے کا کا کام نہیں کر رہی بلکہ طلبہ کو مہارتوں سے لیس کر کے انہیں کارآمد شہری بنا رہی ہے 

۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں ٹاپ 5 پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو مفت تعلیم دینے کا جلد فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر عباس حیدر گوندل نے کہا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف سرگودھا جدید تقاضوں اور معاشرتی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز کے ذریعے جدید تعلیم کے مواقع فراہم کررہی ہے اور چند سالوں میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے یونیورسٹی میں جو اصلاحات کیں وہ ہر حوالے سے غیر معمولی ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...