پبلک ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرایوں میں اضافہ کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سرگودھا شہر اور گردونواح میں رکشہ ڈرائیوروں، چنگ چی رکشہ مالکان اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
جس کے باعث روزانہ سفر کرنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سرکاری سطح پر کرایوں میں کسی قسم کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باوجود بیشتر روٹس پر مسافروں سے من مرضی کے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں، جنرل بس اسٹینڈ، یونیورسٹی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، کمپنی باغ، خوشاب روڈ، فیصل بازار، بلاک نمبر 22، 47 پل، بھلوال، شاہپور، سلانوالی، کوٹ مومن اور دیگر روٹس پر مسافروں نے شکایت کی ہے کہ رکشہ ڈرائیور مختصر فاصلے کے بھی دوگنے کرائے طلب کر رہے ہیں ۔جبکہ انکار کی صورت میں سواری بٹھانے سے گریز کیا جا رہا ہے ۔ کئی مقامات پر مسافروں اور ڈرائیوروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، اب ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں غیر اعلانیہ اضافے نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments