بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زین پورہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،محمد قاسم اور محمد حسن کے بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی جس پر حسن وغیرہ درجن سے زائد افراد محمد قسم کے گھر میں داخل ہو گئے۔
ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں موجود افراد پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں غلام رسول ، علی اکبر اور مسز قاسم کو زخمی کر دیا ملزمان نے خاتون کو بالوں سے گھسیٹا گیا،شورشرابے پر اہل محلہ نے مداخلت کرکے اہل خانہ کو ملزمان سے چھڑوایا۔ پولیس نے 20سے زائد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments