پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم ،منیب سلطان چیمہ

 پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم ،منیب سلطان چیمہ

پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم ،منیب سلطان چیمہحکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا جا رہا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم ہے : منیب سلطان چیمہ.سابق صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ روز بروز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں۔ پہلے ہی غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پسنے والی عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنا حکومتِ وقت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اپنے ایک بیان میں منیب سلطان چیمہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان جنم لیتا ہے اور عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے ، جس سے عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...