مردہ بھینس کا گوشت قصایوں نے کھال اتار کر فروخت کر دیا
مردہ بھینس کا گوشت قصایوں نے کھال اتار کر فروخت کر دیا ٹریکٹر ڈرائیور کو مردہ بھینس کو مٹی میں دبائے کے لیے بھیجا تو گوشت بنا کرلے گیا
موچھ ( نمائندہ دنیا) انکشاف ہوا ہے اور گذشتہ روز مردار کا گوشت قصایوں نے چمڑہ اتار کر فروخت کر دیا ہے ایک مردہ بھینس جوکہ موچھ شہر کے شمال میں سی پیک مزار دادا شیر محمد غازی کے قریب کو پھینک گیا جس کی اطلاع پر احمد خان علی خان خیل نے اپنے لوڈر اور ٹریکٹر ڈرائیور کو مردہ بھینس کو مٹی میں دبائے کے لیے بھیجا تو مردار بھینس غالب تھی باور کیا جاتا ہے کہ یہ مردار بھینس قصابوں نے چمڑہ اتار کر بیچ دی ہے شہریوں کے خدشے پر کچھ قصاب کو تھانے بلایا گیا اور انکو چھوڑ دیا گیا ہے سابق کونسلر مشتاق احمد خان موہانے خیل، سینئر صحافی احسان اللہ خان غلام خواجہ انصاری نے مردار بھینس کے گوشت کی فروخت کی اطلاع پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او میانوالی سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments