ڈپٹی کمشنر کا بھیرہ میں ترقیاتی منصوبوں کریٹیکل مقامات کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر کا بھیرہ میں ترقیاتی منصوبوں کریٹیکل مقامات کا معائنہ تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل بھیرہ میں پی ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کے مختلف کریٹیکل مقامات کا معائنہ کیا جہاں متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور منصوبوں سے حاصل ہونے والے فوائد اور عوام کو فراہم ہونے والے ریلیف کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں، تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد اور کوالٹی ٹیسٹنگ کو ہر مرحلے پر یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے والڈ سٹی منصوبوں کے تحت بھیرہ میں تاریخی ورثے کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تاریخی بگوی مسجد کی اصل طرز تعمیر کے مطابق بحالی، بھیرہ کے تاریخی دروازوں کی مرمت، قدیمی عمارتوں کے تحفظ اور تاریخی ریلوے اسٹیشن کو سیاحتی و تفریحی مقام میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا معائینہ کیا۔ متعلقہ حکام نے منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments