جوہرآ باد کے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں از خود اضافہ
جوہرآ باد کے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں از خود اضافہ تندوروں پرروٹی17تا 20روپے میں فروخت،کوئی پوچھنے والانہیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی جوہرآ باد کے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا گیا تاہم نان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 100گرام روٹی کی قیمت14روپے جبکہ120گرام نان کی قیمت 25وپے مقرر ہے لیکن جوہر آباد کے تندوروں پرروٹی17تا 20روپے میں فروخت ہو رہی ہے اورا نہیں کوئی پوچھنے والانہیں ، تندوروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت کے ساتھ آتے اور دیگر اشیاے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں اور بھاری اخراجات کے باعث ان کیلئے 14روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ، دوسری جانب شہری حلقوں میں اس صوتحال پر شدید بے چینی پائی جا رہی ان کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ان کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی کہ روٹی کی قیمتوں کو معمول پر رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments