زیر تعمیر پٹرول پمپ پر حملہ توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار) شادیہ کے علاقے میں زیر تعمیر پٹرول پمپ پر مبینہ حملے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
درخواست گزار اسد عباس شاہ کے مطابق آٹھ مسلح افراد نے تعمیراتی کام مسمار کر دیا، تقریباً دو لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ادھر واں بھچراں میں فلور مل کے باہر نصب کاپر تار چوری ہونے کے واقعے کا بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments