دو بکرا چور رنگے ہاتھوں گرفتار
واں بھچراں(نمائندہ دنیا) تھانہ واں بھچراں پولیس نے تعاقب کرکے دو بکرا چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے دو نامعلوم چور بسواری موٹرسائیکل واں بھچراں کے محلہ بکے خیل میں چوری کی نیت سے آئے اور بلال نامی آہیر کا بکرا چوری پکڑ کر موٹرسائیکل پر لیکر بھاگ نکلے ۔اہل محلہ نے 15 پر کال کر کے تھانہ واں بھچراں پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چوروں کا تعاقب کیا اور موٹر سائیکل سوار دونوں چوروں کو رنگے ہاتھوں بکرے سمیت پکڑ لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments