جماعت اہلحدیث پاکستان اپنا مثبت کردار آئندہ بھی جاری رکھے گی ،مولانا انجینئر محمد سلیم

جماعت اہلحدیث پاکستان اپنا  مثبت کردار آئندہ بھی جاری رکھے  گی ،مولانا انجینئر محمد سلیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی امیر جماعت اہلحدیث مولانا انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ نوجوان نسل میں حب الوطنی، برداشت، اتحاد اور قانون کے احترام کا شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

علماء کرام، اساتذہ، والدین اور سماجی شخصیات کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں امن، رواداری اور اخوت کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں اسلام بھی امن، عدل، بھائی چارے اور انسانی جان و مال کے تحفظ کا درس دیتا ہے ، لہٰذا ہمیں نفرت، انتشار اور انتشار انگیز سوچ سے دور رہتے ہوئے قومی وحدت کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، جماعت اہلحدیث پاکستان ملک میں امن، استحکام، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...