انور علی چیمہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی ،مہر عمر حیات
سلانوالی(نمائندہ دنیا) شہنشاہ تعمیرات کا لقب پانے والے بزرگ سیاستدان چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
ان کی وفات کو 10 سال بیت گئے مگر ان کی سرگودھا کے لیے لازوال خدمات کو سرگودھا کی غیور عوام نہ بھلا پائی اور نہ بھلا پائے گی اور ضلع سرگودھا کی تاریخ میں ان جیسا سیاستدان نہ کبھی آیا اور نہ کبھی آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار سابق یونین ناظمین مہر عمر حیات لک افتخار احمد گادھی ملک محمد افضل اعوان سابق نائب تحصیل ناظم رائے خداداد بھٹی سلانوالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات رانا شجاعت مالک رانا عبدالحمید خان چوہدری عبدالرزاق سندھو چوہدری افتخار احمد چیمہ چوہدری محمد اعظم چیمہ میاں ممتاز کلیار راجہ ریحان ملک کامران اعوان محمد ریاض ٹوانہ محمد عرفان انصاری محسن کمال گیلانی ڈاکٹر عمران گوہر صحافیوں محمد اطہر چودری سید کامران علی اور ملک ایم ندیم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ مرحوم نے میدان سیاست میں آ کر بڑے بڑے سرمایہ دار جاگیر داروں کے سیاسی تسلط کو توڑا کہ جنہوں نے سرگودھا کی سیاست کو اپنے پنجوں میں جکڑا ہوا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments