تحفظ ختم نبوت کا دفاع ایمان کا جزو اول ہے ،سید سبطین شاہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کا دفاع ایمان کا جزو اول ہے ۔
اس لئے اپنی زندگیوں میں اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ہم سب دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں انہوں نے قیام امن ، بھائی چارے اتحاد واتفاق اور مکمل ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن قیام امن بھائی چارہ اور ہم آہنگی وقت کا تقاضا اور ضرورت ہیجس کا درس ہمیں دین اسلام سے ملتا ہے اس لئے ہمیں چائیے کہ ملک اور علاقہ میں قیام امن، اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے صبر و تحمل۔قومی اتحاد و اتفاق اور جذبہ حب الوطنی کو خاص اہمیت دے کر ملک میں قران وسنت کے تابع نظام شریعت کے نفاذ پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments