پیرا فورس سختی میں نرمی کرے ،گلزار احمد
میانی (نامہ نگار )صدر مرکزی انجمن تاجران میانی چوہدری گلزار احمد نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانی کے غریب تاجروں اور ریڑھی بانوں پر لاک ڈاؤن. پیرا فورس سختی میں نرمی کرے۔
تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران میانی چوہدری گلزار احمد نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانی کے تاجروں اور غریب ریڑھی بانوں پر لاک ڈاؤن اور پیرا فورس و دیگر محکموں کی سختی میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے مالی بحران اور پریشانی کا شکار ہے . حکومت وقت کو چاہیے کہ تاجروں کو ریلیف دے کر ان کے مسائل میں کمی لائے . چوہدری گلزار احمد نے کہا کہ جب تاجر خوشحال ہو گا تو ہمارا پیارا ملک پاکستان بھی خوشحال ہو گا اس لیے تاجروں پر رحم کیا جائے تاکہ وہ اپنی روٹی روزی عزت کے ساتھ کما سکے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments