مڈھ رانجھا میں مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی زیر اہتمام ااحتجاجی مظاہر ہ
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی زیر اہتمام ااحتجاجی مظاہر ہ کیاگیا ۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ۔مڈھ رانجھا میں امیر زون جماعت اسلامی مڈھ رانجھا سید ظفر اقبال شاہ کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اور کمر توڑ مہنگائی، بجلی کے بھاری بِلوں، ظالمانہ ٹیرف، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم لیوی کے خلاف ایک بھرپور عوامی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ریلی میں مڈھ رانجھا کی سیاسی شخصیت ندیم سرور مڈھانہ بھی شریک ہوئے ۔ ریلی گرلز ہائی سکول مڈھ رانجھا سے روانہ ہوکر مین بازار سے گزرتے ہوئے لاری اڈا مڈھ رانجھا پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء سے ندیم سرور مڈھانہ،رانا محمد ندیم اور سید ظفر اقبال شاہ ،عامرشہزاد و دیگر نے خطاب بھی کیا اور اپنے مطالبات پیش کیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments