وطن عزیز کا دفاع ہر محبِ وطن شہری کی بھی مشترکہ ذمہ داری قاری احمد علی ندیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم نے کہا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع، قیامِ امن اور قومی یکجہتی صرف ریاستی اداروں ہی نہیں بلکہ ہر محبِ وطن شہری کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
امن، اتحاد اور قانون کی پاسداری ہی ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ پوری قوم ذاتی، سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی سلامتی، استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد ملا ہے ، اس لیے اس کی حفاظت، ترقی اور امن کو برقرار رکھنا ہر شہری کا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments