اسامہ رحیم خان شیروانی کی پہلی برسی پر دعائیہ تقریب
بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس کلب کے ابو شاہین فاروقی ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر شاہین فاروقی نے کی۔
اجلاس میں کلب کے نوجوان ایگزیکٹو رکن، معروف ٹی وی اینکر اور نیوز کاسٹر اسامہ رحیم خان شیروانی کی پہلی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ رحیم خان شیروانی نے اپنی مختصر مگر بھرپور صحافتی زندگی میں دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ اخلاق کے ذریعے اپنی منفرد پہچان بنائی۔ وہ صحافت کے میدان میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ، شائستگی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments