قیمتی ووٹ کے ذریعے ہارون ڈوگل کی کامیابی کو یقینی بنائیں ،اسرا نصیر جالپ

قیمتی ووٹ کے ذریعے ہارون ڈوگل کی  کامیابی کو یقینی بنائیں ،اسرا نصیر جالپ

بھیرہ(نامہ نگار)سینئر قانون دان اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کی سابق امیدوار اسرا نصیر جالپ ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2027-28 کے لیے صدارتی امیدوار ہارون ڈوگل، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے حق میں وکلاء برادری سے بھرپور حمایت اور ووٹ کی اپیل کی ہے ۔

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے معزز اراکین سے کہا کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے ہارون ڈوگل کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہارون ڈوگل ایک باصلاحیت، دیانت دار اور دوراندیش قانون دان ہیں۔ جن کی قیادت لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...