انور علی چیمہ مرحوم کی دسویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

انور علی چیمہ مرحوم کی دسویں برسی  عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) شہنشاہِ تعمیرات، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کی دسویں برسی ان کے آبائی گاؤں چک 35 جنوبی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

 تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ مرحوم نے ضلع بھر میں تعمیر و ترقی، عوامی خدمت اور سیاسی استحکام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...