بچے کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گمشدہ 13 سالہ بچے کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا، پولیس کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سے 13 سالہ بچہ نعلین عباس لاپتہ ہو گیا۔
جس کے نہ ملنے پر ورثاء نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی جس پر ایس ایچ او شیخ صفدر اقبال نے اپنی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور روایتی تفتیشی طریقوں کی مدد سے بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا جس کے ورثاء نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی اور بروقت کاروائی کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments