سرکاری حفاظتی باڑچوری کرنے کی کوشش ،ملزم گرفتار

سرکاری حفاظتی باڑچوری کرنے کی کوشش ،ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پر سرکاری حفاظتی باڑ (سیفٹی فینس) چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔۔

 اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ایم سی ون زون، ایم ٹو ساؤتھ سیکٹر کی بیٹ نمبر 12 فیض پور کے افسران معمول کی گشت پر تھے کہ لیما کے قریب5 کلومیٹر ساؤتھ باؤنڈ پر ایک مشکوک شخص کو حفاظتی باڑ چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ موٹروے پولیس کی گاڑی دیکھتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...