زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں یوٹرن مہنگا پڑ گیا

زیادتی کی کوشش کے مقدمے  میں یوٹرن مہنگا پڑ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں یوٹرن مہنگا پڑ گیا، مدعیہ پر ملزمان کو بلیک میل کرنے ، صلح کے بعد بیان بدلنے اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے الزام میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں میں مدعیہ افسانہ بی بی نے پہلے محمد وارث پر مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرایا اور تفتیش کے دوران اپنے الزامات کی تائید بھی کی، تاہم بعد ازاں مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں اپنے سابقہ مؤقف سے انحراف کرتے ہوئے ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیااستغاثے کے مطابق مدعیہ نے مبینہ طور پر ملزمان کو بلیک میل کرنے اور صلح کے بعد ان کے حق میں بیان دے کر قانون کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...