منتہا زہرہ قتل کیس ،اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے اجتماع اور ریلی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) روشنی ہیلپ لائن 1138 کی جانب سے منتہا زہرہ قتل کیس کے حوالہ سے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے خصوصی اجتماع اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا مقصد متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا اور معاشرے میں جنسی ہراسانی جیسے سنگین مسئلہ کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا، اجتماع میں منتہا زہرہ کے لواحقین سمیت سندس فاؤنڈیشن کے رہنماء شہزاد قیصر، سٹار ویلفیٔر آرگنائزیشن کے بانی و صدر بابا محمد شفیق ڈوگر، پروٹیکشن لائف فاؤنڈیشن کی رہنما عابدہ نذر، لبیب کیٔر ویلفیٔر سوسائٹی کے صوفی منیب الحسن سمیت سول سوسائٹی، یونیورسٹی طلباؤ طالبات اور سیاسی و سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی اور منتہا زہرہ کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شمعیں روشن کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments