کیچ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مزدوروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کے صدر پیر عرفان رسول شاہ کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس میں ملک ضیاء الحق،شیخ نعیم طاہر،شفقت اقبال ﷲ،حسن امین،عون مرتضی کرمانی،محمد شہزاد انصاری اور دیگر نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 مزدوروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کی مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے شہید مزدوروں کے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments