ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا سول ویٹرنری ہسپتال میانی کا دورہ
میانی نامہ نگار )) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر نائلہ رائے کا ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ظلے حسنین کا سول ویٹرنری ہسپتال میانی کا دورہ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر نائلہ رائے نے سول ویٹرنری ہسپتال میانی کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات، ادویات کی دستیابی، ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ویٹرنری آفیسر اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عوامی خدمت کے جذبے اور مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments