کانکنوں کی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،را سعید خٹک

  کانکنوں کی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،را سعید خٹک

کانکنوں کی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،را سعید خٹک فیڈریشن مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن

موچھ (نمائندہ دنیا)پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین را سعید خٹک نے بلوچستان کے علاقے سورنج کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 36 کانکنوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اسے ایک سنگین انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔را سعید خٹک نے کہا کہ کانکن ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، لہٰذا ان کی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے سانحے کی شفاف اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کے ساتھ ملک بھر کی کانوں میں گیس کی جانچ کے جدید آلات، مؤثر وینٹیلیشن سسٹم اور حفاظتی تدابیر لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں لالا سلطان خانسیکرٹری ایجوکیشن عبد الحلیم خان سموا تنظیم کے رہنما علی باش خان اور عابد یار اور جائے حادثہ پر موجود چیئرمین فیڈریشن عبدالستار خان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں فیڈریشن ہذا ہر مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور کانکنوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...