سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت ،دھمکیاں دینے والا گرفتار
سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت ،دھمکیاں دینے والا گرفتارملزم کی جانب سے سرکاری ٹیم کو محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر محکمانہ امور کی انجام دہی میں مصروف سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں محکمانہ امور کی ادائیگی سے روک دیا گیا اور اس دوران انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments