ماڑی انڈس تا لاہور ٹرین رات9:30نکلے گی، صبح 5:30 پہنچے گی

 ماڑی انڈس تا لاہور ٹرین رات9:30نکلے گی، صبح 5:30 پہنچے گی

ماڑی انڈس تا لاہور ٹرین رات9:30نکلے گی، صبح 5:30 پہنچے گیلاہور کی ایک کمپنی نے ٹھیکا لیا ہے جبکہ کرایہ 1300 روپے مقرر کیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)ماڑی انڈس تا لاہور ٹرین کو پرائیویٹ کرنا خوش آئند ہے ۔۔گاڑی رات9:30نکلی گی، صبح 5:30 لاہور پہنچی گی ۔ایک پرائیویٹ انفارمیشن کے مطابق گاڑی 10 آگست کو چلے گی ۔لاہور کی ایک کمپنی نے ٹھیکا لیا ہے جبکہ کرایہ 1300 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس کا کرایہ 1100 روپے ہونا چاہئے تھا ۔ائیرکنڈیشنر گاڑی کا ٹیکٹ 2000روپے تقریباً ہوگا ۔لاہور آنے جانے والوں کو بڑی سہولت ہے ۔افسوس یہ ہے کہ جب یہ سرکاری ہوتی ہے دوا ڈھائی گھنٹے لیٹ کیوں ہوتی ہے ۔کیا یہی ملازم اور آفسر پاکستانی نہیں ہیں ۔جب یہ ادارے پرائیویٹ ہوتے ہیں تو کیا انھیں سنگاپور سے لیا جاتا ہے ۔عوام اس کا احتجاج کیوں نہیں کرتے ۔جب ڈی ایس ریلوے آتا ہے ،تو لاہور تا ماڑی کتنے اضلاع آتے ہیں،کسی کی جرات نہیں ہے کہ ڈی ایس کو روک کر آسے سمجھائیں،صرف میانوالی میں ہمارے بوڑھی بزرگ حاجی محمد شفیع صاحب،حاجی محمد فلک شیر صاحب میانوالی میں احتجاج میں صرف یہ دو لوگ شامل ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کیمسٹ حاجی غلام نبی نیو چیپ فارمیسی کچہری روڈ،ملک اسلم شاہین،نعیم الدین قریشی گیس والے ،ضیاء الحسنین اعظم کارپوریشن ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...