انتظامیہ تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات بر ؤئے کار لائے گی،ڈپٹی کمشنر

انتظامیہ تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات بر ؤئے کار لائے گی،ڈپٹی کمشنر

انتظامیہ تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات بر ؤئے کار لائے گی،ڈپٹی کمشنر میگا ترقیاتی منصوبے جاری ،شہر کی تعمیر وترقی میں واضع بہتری نظر آئے گی

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے کہا ہے کہ میڈیا کی مثبت تجاویز پر ضلعی انتظامیہ میانوالی کے شہریوں کی فلا ح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات بر ؤئے کار لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کے تعارفی ملا قات کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میانوالی شہر میں حکو مت پنجاب کے اربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں شہر کی تعمیر وترقی میں واضع بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج کا قیام عمل میں آچکا ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ مل چکاہے جبکہ شہر میں ایم ڈی کیٹ کا سنٹر بھی قائم ہو گیا ہے ، 16اگست کو میڈیکل کے شعبہ کیلئے داخلہ ٹسٹ ہو گااور دسمبر میں کلا سوں کا با ضا بطہ اجراء ہو جائے گا۔شاہد عباس کا ٹھیا نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں شہر کی تعمیر و ترقی، صحت و تعلیم اور صفائی ستھرائی کے شعبہ میں بہتری لا نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور تما م حکو متی اقدامات میں میرٹ کی پالیسی، شفافیت کے نظام، کرپشن پر زیر و ٹاولرنس اور تعمیراتی منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...