شہر کی تمام سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کا حکم

 شہر کی تمام  سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کا حکم

شہر کی تمام سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کا حکمڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا اجلاس ، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیرِ صدارت شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر فعال رکھنے اور شہریوں کو محفوظ و بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شہر کی مختلف شاہراہوں، اہم چوراہوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز اور دیگر عوامی مقامات پر نصب سٹریٹ لائٹس کی فعالیت اور ان کی مرمت و بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ، بہتر انفراسٹرکچر اور شہر کی خوبصورتی کے لیے سٹریٹ لائٹس کا مکمل فعال ہونا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ خراب سٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت اور مستقل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ادارے باہمی تعاون اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز اور مین روڈز پر نصب سٹریٹ لائٹس کی فعالیت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے ، جبکہ خراب لائٹس کی فوری بحالی کے لیے مؤثر مانیٹرنگ کا نظام بھی نافذ کیا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ، روشن اور بہتر سفری ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...