مریم نواز میڈیکل کالج کے پرنسپل اورڈائریکٹر کی تعیناتی مکمل

مریم نواز میڈیکل کالج کے پرنسپل اورڈائریکٹر کی تعیناتی مکمل

مریم نواز میڈیکل کالج کے پرنسپل اورڈائریکٹر کی تعیناتی مکمل میڈیکل کالج کیلئے 260 نشستوں پر مشتمل ایس این ای کی منظوری بھی ہو چکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرانزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے اور میانوالی میں مریم نواز شریف میڈیکل کالج کے قیام سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ادارے کے اثاثہ جات کی منتقلی، انتظامی و قانونی امور، افرادی قوت، تدریسی و طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کے پرنسپل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے ، جبکہ اثاثہ جات کی منتقلی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ میڈیکل کالج کے لیے 260 نشستوں پر مشتمل ایس این ای کی منظوری بھی ہو چکی ہے جبکہ متعلقہ آسامیوں کو مشتہر کر دیا گیا ہے ۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ باقی ماندہ امور بھی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کریں اور میڈیکل کالج کے لیے منظور شدہ آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو قواعد و ضوابط کے مطابق تیزی سے آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈیشن اور مریم نواز شریف میڈیکل کالج کا قیام حکومت پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...