موٹرسائیکل سوار نے پانچ سالہ بچے کو کچل دیا ،شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے پانچ سالہ بچے کو کچل دیا جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہادی پورہ کے رہائشی عبدالرحمان کا بیٹاپاچ سالہ محمد احمد چیز لینے گھر سے نکلا جسے گلی میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے کچل دیا جس کے باعث بچہ شدید زخمی اور اسکے سر کی ہڈی فریکچر ہو گئے موٹرسائیکل سوار فرار ہو گیا جبکہ بچے کو لاہور چلڈرن ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments