میانوالی جیل میں 2 حوالاتیوں میں جھگڑا، ایک کے تین دانت ٹوٹ گئے

میانوالی جیل میں 2 حوالاتیوں میں  جھگڑا، ایک کے تین دانت ٹوٹ گئے

میانوالی (نامہ نگار ) ہائی پروفائل جیل میانوالی میں قید چکڑالہ اور کالا باغ کے دو حوالاتیوں کے درمیان بحث و تکرار کے بعد مکوں سے لڑائی ہوگئی، جس کے نتیجے میں چکڑالہ کے حوالاتی کے تین سے چار دانت ٹوٹ گئے ۔

جیل ذرائع کے مطابق کالا باغ کے حوالاتی بشیر علی ولد علی مرجان اور چکڑالہ کے حوالاتی نزاکت علی عرف شیرا ولد فتح محمد پہلوان کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی، جو بعدازاں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران بشیر علی نے مبینہ طور پر نزاکت علی عرف شیرا کو مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کے تین سے چار دانت ٹوٹ گئے۔واقعہ کے بعد نزاکت علی کی درخواست پر اس کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ ڈاکٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بارک الفت علی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میانوالی میں حوالاتی بشیر علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...