ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ختنے کی تقریب کے منتظم کے خلاف مقدمہ
میانوالی (نامہ نگار) ضلع بھر میں ساونڈ ایکٹ نافذ ہونے کے باوجود چھدرو کے علاقے وانڈھا گنجانوالہ میں ختنے کی تقریب کے دوران اونچی آواز میں ڈیک پر گانے چلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق وزیر خان کے پوتے کی تقریبِ ختنہ میں اونچی آواز میں ڈیک پر گانے چلائے جا رہے تھے ، جسے تھانہ چھدرو کے ڈی ایف سی عزیز اللہ خان نے وہاں سے گزرتے ہوئے سنا۔ اطلاع پر ان کی مدعیت میں وزیر خان کے خلاف عوام کے آرام میں خلل ڈالنے اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments