ستھرا پنجاب منصوبہ کچرا اٹھانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے :ملک محمد اقبال اعوان
کندیاں (نمائندہ دنیا )عوامی و سماجی رہنما ملک محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا صاف ستھرا پنجاب منصوبہ قابلِ تحسین اقدام ہے۔
تاہم اس کی کامیابی صرف کچرا اٹھانے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ کچرے کو سائنسی اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے سے بدبو، مضر صحت گیسوں اور مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ہر ضلع میں جدید ری سائیکلنگ مراکز، کمپوسٹنگ یونٹس اور سائنسی لینڈ فلز قائم کرنے کے ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments