گڈی خیل کے طالب علم عبد القدیر خان کی میٹرک میں نمایاں کامیابی
کندیاں (نمائندہ دنیا ) گڈی خیل قبیلے کے ہونہار طالب علم عبد القدیر خان نے سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول پی اے ایف کالونی سے 1046 نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔
گڈی خیل ویلفیئر کونسل کے اراکین حاجی خالد مسعود خان، ثناء اللہ خان اور نجیب اللہ خان نجی نے عبد القدیر خان، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی محنت اور خصوصی توجہ کا ثمر ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر توجہ دے کر اپنے والدین، قبیلے اور ادارے کا نام روشن کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments