نوشہرہ پولیس کی بروقت کارروائی 7 سالہ گمشدہ بچہ 30 منٹ میں والدین کے حوالے
خوشاب (نمائندہ دُنیا)نوشہرہ پولیس نے کمسن بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے صرف نصف گھنٹے میں سات سالہ بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق محلہ قاضیان والا نوشہرہ کے رہائشی آصف مغل نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کا سات سالہ بیٹا محمد فیضان لاپتہ ہوگیا ہے اور تلاش بسیار کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔اطلاع ملتے ہی نوشہرہ پولیس حرکت میں آگئی اور ہیومن انٹیلی جنس اور تکنیکی بنیادوں پر تلاش شروع کردی۔ پولیس نے محض 30 منٹ میں بچے کو تلاش کرلیا۔ ضروری شناخت اور تصدیق کے بعد بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے نوشہرہ پولیس کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے پر اظہارِ تشکر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments