اسلحہ کیخلاف کارروائی، قائدآباد پولیس نے 3 ملزم گرفتار کر لیے
خوشاب (نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، دو بارہ بور بندوقیں اور دو پستول سمیت بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کرلیے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ پانچ کارتوس، دو بارہ بور بندوقیں بمعہ چار کارتوس، ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ تین کارتوس اور ایک 30 بور پستول بمعہ تین کارتوس برآمد ہوئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ڈی پی او خوشاب نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او قائدآباد اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments