زمیندار کے ڈیرہ سے قیمتی نسل کے مرغ و کبوتر چوری

زمیندار کے ڈیرہ سے قیمتی  نسل کے مرغ و کبوتر چوری

شاہ پور صدر ( نامہ نگار )زمیندار کے ڈیرہ سے قیمتی نسل کے مرغ و کبوتر چوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔

غلام عباس وغلام حسین سکنہ ممتاز کوٹ نے پولیس تھانہ شاہ پور میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اس نے ڈیرہ پر قیمتی نسل کے اصیل مرغ و کبوتر پال رکھے تھے گذشتہ روز جب وہ صبح ڈیرہ پر گیا تو اس کے 7 اصیل مرغ اور 3 عدد کبوتر مالیتی تقریبا 25 ہزار روپے موجود نہ تھے ادھر ادھر تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں پولیس تھانہ شاہ پور نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...