مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل : رانا عزیز
کندیاں (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90 رانا عزیز الرحمان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل اور تاریخی پیش رفت ہے ۔
اس معاہدے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی اور پاکستان، سعودی عرب سمیت خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کی جانب اہم قدم ہے اور عالمی و علاقائی امن کے لیے بھی مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ انہوں نے معاہدے کو عملی شکل دینے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments