کاروبار میں ماہانہ منافع کا لالچ دے کر شہری کو جمع پونجی سے محروم کر دیا

 کاروبار میں ماہانہ منافع کا لالچ دے  کر شہری کو جمع پونجی سے محروم کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاروباری شراکت داری میں ماہانہ منافع کا لالچ دے کر شہری کو جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق احسان ٹاؤن کے رہائشی شہری نے ارسلان ریاض کے درآمد و برآمد کے کاروبار میں شراکت داری کے معاہدے کے تحت 40 لاکھ روپے سرمایہ کاری کی تھی۔ الزام ہے کہ ملزم نے ماہانہ منافع دینے کا وعدہ کیا، تاہم بعد ازاں نہ منافع ادا کیا اور نہ ہی اصل رقم واپس کی،رقم کی واپسی کے مطالبے پر ملزم نے 40 لاکھ روپے کا چیک دیا، جو بینک میں جمع کروانے پر ڈس آنر ہوگیا۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...