ڈی سی خوشاب سے ملک امیر حیدر کی ملاقات، عوامی مسائل پر گفتگو
ڈی سی خوشاب سے ملک امیر حیدر کی ملاقات، عوامی مسائل پر گفتگو امیر حیدر سنگھا نے جلالپور کینال پراجیکٹ میں نقائص دور کرنے پر زور دیا گیا
خوشاب (نمائندہ دُنیا)ضلع کونسل خوشاب کے سابق چیئرمین اور ممبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے ملاقات کی۔ ڈی سی آفس جوہرآباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک امیر حیدر سنگھا نے جلالپور کینال پراجیکٹ میں پائے جانے والے فنی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ منصوبے کے ثمرات عوام تک مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں بھرپور دلچسپی لینے پر ملک امیر حیدر سنگھا کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی علاقائی ترقی میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیلِ نو کے دوران بھی ان کی رکنیت برقرار رکھی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ملک امیر حیدر سنگھا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے باقاعدہ رکن ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے ملک امیر حیدر سنگھا کو مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی، جس پر ملک امیر حیدر سنگھا نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments