دفاعی معاہدہ اسلامی اتحاد کی جانب اہم قدم :چودھری عبدالمنان

 دفاعی معاہدہ اسلامی اتحاد کی جانب اہم قدم :چودھری عبدالمنان

دفاعی معاہدہ اسلامی اتحاد کی جانب اہم قدم :چودھری عبدالمنانمکہ مکرمہ میں ہونیوالا تاریخی معاہدہ ان شا اللہ ملتِ اسلامیہ کے اتحاد کی کلید ثابت ہوگا

خوشاب (نمائندہ دُنیا )شہری اتحاد کے بانی رہنما اور ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالمنان نے کہا کہ سرزمین مکہ مکرمہ پر ہونے والا یہ تاریخی معاہدہ ان شا اللہ ملتِ اسلامیہ کے اتحاد کی کلید ثابت ہوگا اور خطے میں امن، استحکام اور باہمی خوشحالی کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔انہوں نے تینوں مسلم ممالک کی قیادت کے دانشمندانہ فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ بالخصوص اسلامی ممالک کو درپیش بڑھتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی، تعاون اور تعمیری شراکت داری کے فروغ میں مدد دے گا۔چودھری عبدالمنان نے کہا کہ سہ ملکی دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ دیگر مسلم ممالک بھی تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باہمی اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں اور اسلام و عالمِ اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا اپنی اجتماعی قوت کے ساتھ مقابلہ کریں۔انہوں نے اس سہ فریقی دفاعی معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک تاریخی دستاویز ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...