کندیاں سرگودھا ریل کار بحالی خواب شرمندئہ تعبیر نہ ہوسکا

کندیاں سرگودھا ریل کار بحالی خواب شرمندئہ تعبیر نہ ہوسکا

کندیاں سرگودھا ریل کار بحالی خواب شرمندئہ تعبیر نہ ہوسکا واحد مسافر ٹرین تھی، بندش کے بعد عوام ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر آگئے

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں تا سرگودھا ریل کار کی بحالی کا خواب تاحال شرمندئہ تعبیر نہ ہوسکا، جس کے باعث سرگودھا، خوشاب اور میانوالی کے ہزاروں مسافر سستے ، آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت سے محروم ہیں۔شہریوں کے مطابق سرگودھا سے براستہ خوشاب اور میانوالی چلنے والی یہ دن کے اوقات میں واحد مسافر ٹرین تھی، جس کی بندش کے بعد عوام ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر آگئے ہیں اور مہنگے کرایے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے مبینہ طور پر منافع بخش ٹرین کو بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔شہریوں کے مطابق چند سال قبل مسافروں کے غیر معمولی رش اور بہتر آمدن کے باعث کندیاں، سرگودھا ریل کار دن کے اوقات میں ٹائم ٹیبل کے مطابق دو چکر لگاتی تھی۔ بعدازاں انجنوں کی کمی کا جواز بنا کر مبینہ طور پر اسے بند کردیا گیا۔شہریوں نے پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کندیاں، سرگودھا ریل کار فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ مسافروں کو سستے ، محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت دوبارہ میسر آسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...