وزیراعلیٰ کے مثالی گاؤں پروگرام میں خان محمد والا بھی شامل

وزیراعلیٰ کے مثالی گاؤں پروگرام میں خان محمد والا بھی شامل

وزیراعلیٰ کے مثالی گاؤں پروگرام میں خان محمد والا بھی شاملمقصد دیہی آبادی کو شہری علاقوں کے مساوی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے :اے سی

بھیرہ (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مثالی گاؤں پروگرام کے فیز ون میں تحصیل بھیرہ کے گاؤں خان محمد والا کو بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے بتایا کہ مثالی گاؤں پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی آبادی کو شہری علاقوں کے مساوی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ دیہات کے عوام کو پسماندگی سے نکال کر بہتر اور معیاری زندگی کی سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت خان محمد والا میں پی سی سی سڑکوں کی تعمیر، ٹف ٹائلز کی تنصیب، انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک، سیوریج سسٹم، ڈرینز کی اپ گریڈیشن اور دیگر میونسپل سروسز فراہم کی جائیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پروگرام کے فیز ٹو میں تحصیل بھیرہ کے مزید دیہات کو بھی شامل کیا جائے گا، جس سے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل کو مزید فروغ ملے گا۔واضح رہے کہ ضلع سرگودھا کے مجموعی طور پر 18 دیہات کو مثالی گاؤں پروگرام کے فیز ون میں شامل کیا گیا ہے ، جن پر تقریباً 2 ارب 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ پروگرام کی تکمیل سے منتخب دیہات میں سڑکوں، نکاسی آب، سیوریج اور دیگر بنیادی میونسپل سہولیات میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...