بجلی کے مین پول میں کرنٹ ،2گائیں ہلاک، ایک شخص زخمی
بجلی کے مین پول میں کرنٹ ،2گائیں ہلاک، ایک شخص زخمی واقعے کی اطلاع واپڈا حکام اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو دی گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) 66 چک میں بجلی کے مین پول میں کرنٹ آنے سے دو گائیں ہلاک جبکہ بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بجلی کے مین پول میں کرنٹ آنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو لکڑی کے بانس کی مدد سے بجلی کے پول سے دور منتقل کیا اور طبی معائنہ، ابتدائی طبی امداد اور مسلسل مانیٹرنگ کے بعد اس کی حالت کو مستحکم قرار دیا۔ریسکیو ٹیم نے حفاظتی اقدام کے طور پر علاقے کو کارڈن آف کرتے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کو کرنٹ زدہ مقام سے دور رکھا۔ واقعے کی اطلاع واپڈا حکام اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو بھی دے دی گئی، جس کے بعد مزید حفاظتی اقدامات شروع کردیئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments