خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام
خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام تہمینہ بی بی گلی سے گزر رہی تھی کہ فہد وغیرہ تین افراد نے اس کو ہراساں کیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)استقلال آباد کالونی کے قریب خاتون کو مبینہ طور پر راستے میں آوازیں کسنے سے منع کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اسلام پورہ کی رہائشی تہمینہ بی بی استقلال آباد کالونی جانے کے لیے گلی سے گزر رہی تھی کہ فہد وغیرہ تین افراد نے مبینہ طور پر اسے ہراساں کیا۔خاتون کے مطابق اس نے گھر جا کر ملزمان سے بازپرس کی تو انہوں نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبانے کی کوشش کی۔ خاتون جان بچا کر گھر سے باہر نکلی تو ملزمان نے گلی میں بھی مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے ۔ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ فہد مبینہ طور پر موبائل فون کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے علاوہ نشہ آور ادویات فروخت کرتا ہے ۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments