خوشاب : ٹریفک کے 2حادثات، باپ بیٹے سمیت 5 افراد

خوشاب : ٹریفک کے 2حادثات، باپ بیٹے سمیت 5 افراد

خوشاب : ٹریفک کے 2حادثات، باپ بیٹے سمیت 5 افراد ٹرالر کی ٹکر لگنے سے تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر راہگیر سے ٹکرا گئی

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے ٹریفک کے المناک حادثات میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔پہلا حادثہ خوشاب، جوہرآباد روڈ پر پیش آیا، جہاں وزنی ٹرالر کی ٹکر لگنے سے تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ایک راہگیر سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔دوسرا حادثہ جوہرآباد، مظفرگڑھ روڈ پر حبیب پور پلی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کے وسط میں پڑے بڑے پتھر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...